کرونا وائرس، احتیاطی طور پر 6 فٹ کا فاصلہ ناکافی ہے، تحقیق

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس سے متعلق ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس نے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اہم انکشاف ظاہر کیا ہے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی طور پر انسانوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھنے پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان تک منتقل نہ ہو سکے تاہم حال ہی میں سامنے آنے والی تحقیق میں اس خیال کو مسترد کیا گیا ہے۔
کینیڈا کی جامعہِ سنی بروک برائے طب میں ماہرین کی جانب سے کیئے جانے والے تجربے سے یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ کھانسی ہونے کی صوررت میں چھینٹیں 6 فٹ سے زیادہ تک انسانوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔ “کف چیمبر” کی مدد سے کی جانے والی تحقیق میں ماہرین نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے 6 فٹ کا فاصلہ کافی نہیں ہے۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ تجربے کے بعد پتہ چلا ہے کہ کھانسی کی صورت میں چھینٹیں ڈھائی میٹر تک سفر طے کرکے اس درمیان بیٹھے انسان کو متاثر کرسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں