یونائیٹڈ ٹی وی کی پہلی سالگرہ، سی ای او کا پیغام

کراچی (بیورو رپورٹ) یونائیٹڈ ٹی وی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سی ای او میاں الیاس عباسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج یونائیٹیڈ ٹی وی اپنی پہلی سالگرہ منا رہی ہے۔ سب سے اہم بات یہ کہ کرونا وائرس کے پیشِ نظر ملکی حالات کے تناظر میں چینل کی سالگرہ تقریب مؤخر کردی گئی تھی کیونکہ انسانی صحت سے زیادہ اہم کوئی اور چیز نہیں ہے اور یونائیٹڈ ٹی وی کے تمام چاہنے والوں کو بھی یہ خیال رکھنا ہوگا۔ سالگرہ کے موقع پر میں اپنی ٹیم بالخصوص اپنے دیکھنے اور چاہنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.
انہوں نے مزید کہا کہ یونائیٹیڈ ٹی وی کا آغاز ہم چند دوستوں نے ملکر کیا تھا لیکن اب ہم بہت سارے ہیں، نہ صرف تعداد میں بلکہ صلاحیتوں اور تخلیقی صلاحیتوں میں بھی۔ دن رات کوشاں رہتے ہوئے بے حد کوششوں اور کامیابیوں کے لئے میں اپنی ٹیم کا شکرگزار ہوں! میں سمجھتا ہوں یہ صرف یونائیٹڈ ٹی وی کی سالگرہ نہیں ہے، یہ ایک ایسے خاندان کی سالگرہ ہے جس نے مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اس چھوٹے سے خواب کی بڑی حقیقت کا روپ دیا۔ میری ٹیم بشمول یونائیٹڈ ٹی وی کے وہ صحافی جو اپنے اپنے شہروں میں ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، میرے لیے قابلِ فخر ہے کیونکہ ٹیم کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہوتا. آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر پیشہ ور صحافت کے لیے کردار ادا کریں گے.
انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ الله تعالیٰ ہمیں اس مقصد میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں