کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے رہنما مولاناعبدالرحمٰن مکی گرفتار


لاہور (ویب ڈیسک) کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ اور کالعدم تنظیم فلاح انسانیت کے رہنما مولاناعبدالرحمٰن مکی کوپنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، وزارت داخلہ کے مطابق مولانا عبدالرحمٰن مکی کو اشتعال انگیز تقریریں اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق کالعدم جماعت الدعوۃ اور کالعدم تنظیم فلاح انسانیت کے رہنما مولاناعبدالرحمٰن مکی کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا، وزارت داخلہ کے مطابق عبدالرحمان مکی کی گرفتاری کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈا ﺅن کے سلسلے میں کی گئی ہے جب کہ انہیں اشتعال انگیز تقریریں اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں