ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کورونا وائرس کی رپورٹ سامنے آگئی جس میں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں اور انہوں نے وہیں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ بھی اسلام آباد میں کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ 6 روز سے اسلام آباد میں ہی موجود ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرکے کورونا ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا تھا۔

فیصل ایدھی کے صاحبزادے سعد ایدھی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے ایک روز بعد فیصل ایدھی میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں