کراچی،ویب ڈیسک
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ کوروناوائرس کے باعث ہلاکتیں دگنی ہوسکتی ہیں کیونکہ بھوک پھیلنے کا خدشہ ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے جاری تنبیہ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں دگنی ہوسکتی ہے کیونکہ دنیا بھر میں لوگوں کو بھوک کا سامنا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں دنیا بھر میں بھوک کے خطرات سے دوچار افراد کی تعداد 26 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچی ہے جو 2019 کے مقابلے میں 13 کروڑ زیادہ ہے جبکہ گزشتہ برس 13 کروڑ 50 لاکھ افراد اس فہرست میں تھے۔
عالمی ادارے کی جانب سے یہ بیان ورلڈ فوڈ پروگرام اور دیگر شراکت داروں کی جانب سے خوراک کے بحران سے متعلق جاری کی گئی رپورٹ کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا میں بھوک کے خدشات کورونا وائرس کے پھیلنے سے قبل بھی موجود تھے۔
#COVID19 could almost double the number of people suffering acute hunger globally, pushing it to more than a quarter of a billion by the end of 2020.
🆕 Press release: https://t.co/yjvKxlpPG3
— World Food Programme (@WFP) April 21, 2020
💥Conflict
🌡️ Climate change
📈Economic shocksThese were the main drivers of hunger in 2019. #COVID19 can exacerbate existing burdens and double the number of people suffering acute hunger by the end of 2020. #FightFoodCrises
— World Food Programme (@WFP) April 21, 2020