نیب کی آغاسراج درانی کےخلاف بدعنوانی کاریفرنس دائرکرنےکی منظوری


اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے آغاسراج درانی کےخلاف بدعنوانی کاریفرنس دائرکرنےکی منظوری دے دی۔آغا سراج درانی پرقومی خزانےکوایک ارب60کروڑ نقصان پہنچانےکاالزام ہے۔ خبر کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کےخلاف بدعنوانی کاریفرنس دائرکرنےکی منظوری دی گئی، سراج درانی پر اختیارات کا غلط استعمال اورغیرقانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے ، جس سے قومی خزانے کوایک ارب60 کروڑ کا نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں