کرونا وائرس، ملک میں ہلاکتیں 200 سے زائد

کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات 200 سے زائد ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخواہ میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 74 ہے، سندھ میں 66، پنجاب میں 49، بلوچستان میں 6، اسلام آباد میں 3 جبکہ گلگت بلتستان میں 3 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔ اب تک آزاد کشمیر میں کوئی بھی موت سامنے نہیں آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں