راشن کی تقسیم بذریعہ آن لائن پورٹل کرنے کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم کے لئے آن لائن پورٹل بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ اس پورٹل کی مدد سے راشن کے مستحقین کی رجسٹریشن کا عمل مزید بہتر اور آسان ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کیونکہ کچھ علاقوں میں سے غیرمنصافانہ راشن کی تقسیم کی شکایات ملی ہیں جو اس ایپ کے بعد نہیں ملیں گی اور مستحقین کو اپنا حق ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں