کرونا وائرس، ملک میں کیسز 15 ہزار تک پہنچنے کا امکان

کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے رواں ماہ کی آخر تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بارہ سے پندرہ ہزار تک پہنچنے کا اشارہ دے دیا۔ وزیرِ اعظم کے معاون ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے متعلق خطرناک صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے تو رواں ماہ کی آخر تک ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 12 سے 15 ہزار تک پہنچنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں