لاڑکانہ، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے شہر کا دورہ کیا

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے پولیس کی گاڑی کو روک لیا۔ پولیس موبائل کے اندر ایس او پیز کے برعکس پانچ اہلکار بیٹھے تھے جس کا نوٹس لیتے ہوےت وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایک ساتھ دو افراد بٹھائے جائیں اور ان کے درمیان مناسب فاصلہ ہونا چاہئے۔
دورہِ لاڑکانہ کے دوران وزیرِ اعلی سندھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی صورتحال کے بعد حقائق کا سامنہ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سکھر میں 280 میں سے 279 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹروں کو سلام پیش کرتے ہیں جو مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھر میں اب کرونا کا صرف ایک مریض زیرِ علاج ہے جبکہ تبلیغی جماعت کے 4968 میں سے 720 کیسز مثبت ہیں۔ اس وقت پوری دنیا مشکلات کا شکار ہے۔ اگر عوام تعاون نہیں کرتی تو انتظامیہ کچھ نہیں کرسکتی۔
وزیرِ اعلیٰ کا دورہِ لاڑکانہ کے دوران مزید کہنا تھا کہ سندھ میں ٹیسٹنگ کا عمل بڑھایا گیا ہے اور اگلے ہفتے ٹیسٹ کے لئے لاڑکانہ شہر میں لیبارٹری قائم کی جائیگی۔ ہم چاہتے ہیں کہ سب مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جائیں۔ کراچی کے جناح ہسپتال میں نئی لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔ اس موقع پر نثار کھہڑو، سہیل انور سیال، سید ناصر شاہ اور میئر لاڑکانہ خیر محمد شیخ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں