شاہ محمود قریشی جنوبی پنجاب کے نام پر عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں: احسن اقبال


لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی لوگوں کو جنوبی پنجاب کے نام پر بیوقوف بنانا بند کریں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 51 میں ترمیم سے جنوبی پنجاب صوبہ وجود میں آئے گا جو ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی ڈویژن پر مشتمل ہوگا۔شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبوں کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں جمع کرا چکی ہے۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ بل کی مخالفت پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اور پارلیمانی سیکریٹری نے کی۔ پارلیمنٹ اور عوام سے جو وعدہ کیا، وہ صرف ن لیگ کو نبھانا آتا ہے، اسمبلی کے ریکارڈ پر موجود ہے کس نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کی ترجمانی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں