کرونا وائرس، یورپ شدید حملے کی زد میں

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ وائرس کے باعث دنیا بھر میں اب تک ایک لاکھ 77 ہزار 368 لوگ زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں۔ وائرس کے باعث سب سے زیادہ یورپ متاثر ہوا ہے جہاں کرونا وائرس کی زد میں آکر ایک لاکھ 10 ہزار 192 متاثرین لقمہِ اجل بن چکےہیں۔ یورپ میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ46 ہزار 840 بتائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں