کرونا وائرس، تمباکونوشی پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس سے متعلق عالمی ادارہ برائے صحت نے انتباہ کیا ہے کہ تمباکو نوشی کے باعث یہ وبا زیادہ پھیل سکتی ہے اور سگریٹ پینے والے افراد کو زیادہ خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ اپنی ٹویٹ کے ذریعے جاری کی جانے والی ہدایات میں ادارے نے مزید کہا ہے کہ سگریٹ نوشی کے باعث سانس کا نظام متاثر ہوتا ہے جس کی بنا پر اس امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا کہ کرونا وائرس ایسے افراد پر زیادہ اثرانداز ہو جو تمباکو نوشی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں