وڈیو لنک پر پالیمان کے اجلاس کی تجویز مسترد

کراچی (ویب ڈیسک) پارلیمانی ممبران نے وڈیو لنک کے ذریعے قومی اسیمبلی کا اجلاس بلانے والی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایسی تجویز سامنے آنے کے بعد متعدد پارلیمانی ممبران کی جانب سے اسپیکر قومی اسیمبلی اسد قیصر کو ایک خط لکھا گیا ہے جس پر 99 پارلیمانی ممبران کی دسخط موجود ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ کرونا وائرس پر بحث مباحثہ کرنے کے لئے وڈیو لنک پر اجلاس بلانا نامناسب ہے کیونکہ یہ ایک انتہائی اہم موضوع ہے۔ خط میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ پارلیمان میں اتنی جگہ موجود ہے کہ احتیاطی تدابیر اور سماجی دوری اختیار کیئے ہوئے تمام ممبران شامل ہو سکتے ہیں اس لئے پارلیمان میں ہی اجلاس بلایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں