کرونا وائرس، پشاور کی ہسپتال میں میڈیا کوریج پر پابندی

کراچی (ویب ڈیسک) پشاور میں واقع لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر لیڈی ریڈنگ ہسپتال ڈاکٹرخالد مسعود نے کہا ہے کہ میڈیا کی ٹیم میں موجود ایک صحافی میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے نمونے لئے گئے تھے۔ صحافی میں کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ٹیم میں موجود باقی صحافیوں کے بھی ٹیسٹ کیئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں