کیا کرونا وائرس جانور سے انسان میں منتقل نہیں ہو سکتا؟

کراچی (ویب ڈیسک ) کرونا وائرس کے جانوروں میں پائے جانے والے کیسز کی دوسری رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک میں دو پالتو بلیاں کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ بلیوں کو سانس میں تکلیف کے ساتھ کرونا وائرس کی دیگر علامات بھی محسوس کی گئی تھیں جس کے بعد ٹیسٹ کرنے پر کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ماہرین نے مزید بتایا ہے کہ اب تک پالتو جانوروں میں سے کرونا وائرس کی انسان میں منتقلی کے شواہد نہیں ملے تاہم وائرس کا شکار ہونے والی بلیوں سے متعلق خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نیویارک ہی کے ایک چڑیا گھر میں چیتوں کے اندر کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے تھے جبکہ چین کے شہر ووہان میں ظاہر ہونے والے کرونا وائرس کے پہلے کیسز کے حوالے سے بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ جانوروں سے پھیلا تھا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے وائرس نے دنیا بھر کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ امریکی ماہرین نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ پالتو جانوروں میں سے کرونا وائرس کے انسانوں میں منتقلی کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں