کرونا وائرس، اسلام آباد میں 10 کیسز کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارلحکومت میں دس نئےکیسز سامنے آئے ہیں جن کے بعد اسلام آباد میں اب تک کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد دو سو چار بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان میں کرونا وائرس کے باعث مزید دو اموات سامنے آئی ہیں۔ ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے 552 کیسز میں سے 338 کیسز مقامی منتقلی کے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں