جاز کا بذریعہ ایس ایم ایس اور جاز کیش سے وزیراعظم کووِڈ ریلیف فنڈ میں عطیات کو دُگنا کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
موبائل کمپنی جاز کے سی ای اوعامر ابراہیم نے آج وزیراعظم عمران خان کی احساس ٹیلی تھون میں ایس ایم ایس اور جاز کیش کے ذریعے کیے جانے والے تمام عطیات کو کمپنی کی جانب سے دُگنا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جاز کے سی ای اوعامر ابراہیم کا کہنا تھاکہ جو شخص ایس ایم ایس کے ذریعے 20 روپے عطیہ کرے گا یا کوئی جاز کیش کے ذریعے مثلاََ1000 جمع کرے گاتو کمپنی وزیرِاعظم کورونا فنڈ میں دُگنا کرکے جمع کرے گی۔

عامر ابراہیم نے کارپوریٹ کمیونٹی سے آگے بڑھ کر پاکستان کی مدد کرنے کی درخواست بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں