رمضان المبارک کے دوران سندھ میں لاک ڈاؤن کیسا ہوگا؟

کراچی (ویب ڈیسک) حکومتِ سندھ نے رمضان المبارک کے دوران لاک ڈاؤن کی اوقات اور نظم و ضبط کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد رمضان المبارک سے متعلق فیصلہ سازی کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران کاروباری مراکز پیر سے جمعرات صبح 9 سے سہہ پہر تین بجے تک کھلے رہیں گے، اشیائے خوردنوش کی دکانیں صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک کھلی رہیں گی، کھانے کی ترسیل شام پانچ سے رات دس تک ہو سکے گی جبکہ سحری کے دوران گھر تک کھانے کی ترسیل کی اجازت نہیں ہوگی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران لاک ڈاؤن کا نفاذ شام پانچ بجے کے بعد کیا جائے گا تاہم ماہِ مقدس کے دوران احترام رمضان آرڈیننس عمل میں لایا جائے گا۔ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق حتمی نوٹیفکیشن وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں