کرونا وائرس، پنجاب میں مزید کیسز مثبت

کراچی (ویب ڈیسک) پنجاب میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد پانچ ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ صوبائی محکمہِ صحت کے ترجمان قیصر آصف کے مطابق صوبے میں مزید 84 کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد چار ہزار آٹھ سو 51 ہو گئی ہے۔ کرونا وائرس کے باعث پنجاب میں مزید تین اموات رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں