پاک فوج انسدادِ کرونا وائرس اقدامات میں پیش پیش ہے، آئی ایس پی آر

کراچی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاک فوج کرونا وائرس کے خلاف اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف پاک فوج کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات میں لاک ڈاؤن اور ٹیسٹنگ، کھوج لگانا اور قرنطینہ کرنا شامل ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کا نفاذ صرف متاثرہ علاقوں میں ہی کیا جائے گا۔
بھارت میں کرونا وائرس کی وبا کو مسلمانوں کے ساتھ جوڑنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کی جانے والی ایسی تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں۔ پوری دنیا جہاں وبا اور ہنگامی حالات سے دوچار ہے وہاں بھارت میں ایک مرتبہ پھر انتہاپسندی اور دہشتگردی کو فروغ دی گئی ہے جو بھارتی فوج کی مایوس کن سوچ کی عکاس کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں