احساس کفالت پروگرام، صارفین 15 روز انتظار کریں

کراچی (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ مستحقین میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم کی ترسیل میں رجسٹریشن کے مراحل سے گذرنے والے افراد اپنے موبائل پر موصول ہونے والے پیغام کا انتظار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق معلومات دینے اور مستحق ہونے یا نہ ہونے کی نشاندہی کرنے والا پیغام آئندہ 15 روز تک موصول ہوگا اور اسی پیغام میں مستحقین کے لئے یہ بھی ہدایات شامل ہونگی کہ وہ کون سے سینٹر سے رقم وصول کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس کفالت پروگرام کے تحت سیاسی بنیادوں پر رقم کی فراہمی کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں