حکومت کا کام بھی ڈاکٹرز کو کرنا پڑرہاہے؟

کراچی (ویب ڈیسک) ڈاکٹرز نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو لاک ڈاؤن میں سختی کرنے کا مشورہ دے دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکتا ہے بشرط کہ چار سے 6 ہفتوں تک مکمل طور پر لاک ڈاؤن کویقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر نصرت کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والی حاملہ خواتین کی جان بچانا ڈاکٹرز کے لئے بہت مشکل ہے جس کے باعث زچہ و بچہ کی زندگی ضایع ہونے کے امکانات ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نگہت نے کہا کہ جو کام حکومت کو کرنا چاہئے وہ ڈاکٹرز کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نافذ کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے میں ناکام ہوئی تو ڈاکٹرز کے لئے کام کرنا مشکل ہو جائے گا اس لئے حکومت کو لاک ڈاؤن میں سختی کو یقینی بنا کر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں سنجیدہ ہونا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں