کرونا وائرس، ملک کی موجودہ صورحال کیا ہے؟

کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ گذشتہ کچھ روز کے دوران وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مزید 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کے بعد اسلام آباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو سو 35 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں گلگت بلتستان میں بھی ایک کیس کے اضافے کی اطلاعات ملی ہیں۔
وفاقی حکومت کے آن لائن پورٹل کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے ایک سو 11 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اب تک صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد دو ہزار آٹھ سو 66 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں