ویب ڈیسک
چین کے شہر ووہان سے نئے نووول کورونا وائرس کی وبا دسمبر میں پھیلنا شروع ہوئی جو اب دنیا کے لگ بھگ ہر ملک تک پہنچ چکی ہے۔
دنیا بھر میں اب تک 29 لاکھ کے قریب کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
مگر اس وبا کا ابتدائی مرکز یعنی ووہان اب کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کو مکمل طور پر شکست دینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ ووہان کے ہسپتالوں میں اب کووڈ 19 کا کوئی مریض زیرعلاج نہیں۔
ترجمان می فینگ کا کہنا تھا ‘ 26 اپریل کی تازہ خبر یہ ہے کہ ووہان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد صفر ہوگئی ہے، جس کے لیے ہم ووہان اور چین بھر کے طبی عملے کی مشترکہ کوششوں کے شکرگزار ہیں۔
JUST IN: Wuhan has ZERO #coronavirus patients under hospitalization, national health commission spokesperson said Sunday pic.twitter.com/HJOANoo1ZR
— People's Daily, China (@PDChina) April 26, 2020
ووہان میں مجموعی طور پر 46 ہزار 452 کیسز اور 3869 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔