کرونا وائرس، اے آر وائی اسلام آباد دفتر سیل

کراچی (ویب ڈیسک) اے آر وائی کے اسلام آباد دفتر میں آٹھ ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد دفتر کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائی کے اسلام آباد میں واقع دفتر میں احتیاطی طور پر ملازمین کی کرونا وائرس تشخیص کی گئی تو 20 میں سے آٹھ ملازمین کی رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد دفتر کو سیل کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے تمام عملے کو گھر میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ دفتر میں انسدادِ کرونا وائرس اسپرے کے انتظامات بھی کیئے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں