کراچی، جناح ہسپتال میں مریض چھلانگ لگا کر جاں بحق

کراچی (ویب ڈیسک) جناح ہسپتال میں کرونا وائرس کا مشتبہ مریض عمارت سے چھلانگ لگانے کے بعد ہلاک ہو گیا ہے۔ 45 سالا شخص کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا جس نے تیسری منزل سے چھلانگ لگائی۔ نتیجے میں کرونا وائرس کا مشتبہ مریض جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات بتاتے ہوئے جناح ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کو دو روز قبل لانڈھی سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کا ایکسرے کرنے پر کرونا وائرس کا شبہ ہوا جس کی بنیاد پر اس کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کے نتیجے میں مریض کو سر میں زخم ہوا تھا جس کے علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والا مریض منشیات فروش تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں