کرونا وائرس، روس چین سے متجاوز ہو گیا

کراچی (ویب ڈیسک) روس میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے۔ گذشتہ روز 6 ہزار ایک سو 98 کیسز کے اضافے کے بعد اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 87 ہزار ایک سو 47 ہے جبکہ کرونا وائرس کے باعث ایک روز کے دوران 50 مزید ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ان اعدادو شمار کے بعد روس کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد میں چین سے آگے نکل گیا ہے جہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 82 ہزار 8 سو 30 تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں