* ایکسپو سینٹر میں 1200 سے بڑھا کر 1500 بسترے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
* پی اے ایف میوزیم سائٹ پر 600 اور گڈاپ اسپتال 150بستروں کااضافہ کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
* دمبا گوٹھ اسپتال 120 بستروں کا مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ، وزیراعلیٰ سندھ
— CMHouseSindh (@SindhCMHouse) April 27, 2020
کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیشِ نظر حکومتِ سندھ کی جانب سے قائم کردہ قرنطینہ سینٹرز میں بستروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ اجلاس کے دوران کہا ہے کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قایم فیلڈ ہسپتال میں 300 بستروں کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد فیلڈ ہسپتال میں بستروں کی تعداد 12 سو سے بڑھ کر 15 سو ہو جائے گی۔اسی طرح پاکستان ایئر فورس میوزیم میں قائم قرنطینہ میں 6 سو بستروں جبکہ گڈاپ میں 150 بستروں کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ سندھ کے ہر ضلع میں 100 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔