کرونا وائرس، سندھ میں کیسز پانچ ہزار کے قریب

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد پانچ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ حالیہ اعداد و شمار بتاتے ہوئے ترجمان حکومتِ سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ341 مزید کیسز سامنے آنے کے بعد اب صوبے میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد چار ہزار 9 سو 56 ہو گئی ہے جبکہ وائرس کے باعث مزید 4 ہلاکتوں کے بعد سندھ بھر میں اب تک 85 افراد لقمہِ اجل بن چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں کرونا وائرس سے مزید 53 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں