لاک ڈاؤن، متاثرہ افراد کا بجلی بل حکومت ادا کرے گی

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے باعث حکومت کی جانب سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افراد سے متعلق تیار کردہ رلیف پیکج کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ وقافی وزیر برائے صنعت حماد اظہر نے بتایا ہے کہ رابطہ کمیٹی برائے معیشت نے جس رلیف پیکیج کی منظوری دی ہے اس کے تحت کم آمدنی والے شہریوں اور چھوٹا کاروبار کرنے والے افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج” نامی اس پروگرام کے تحت چھوٹا کاروبار کرنے والے افراد کا بجلی کا بل تین ماہ تک حکومت ادا کرے گی۔
اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ دکانیں یا کاروباری مراکز جہاں پانچ کلوواٹ تک کا کمرشل کنیکشن موجود ہو اور 70 کلوواٹ تک صنعتی کنیکشن رکھنے والے افراد کو بھی اس پیکیج سے فائدہ پہنچے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ پیکیج کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں