دادو، احساس کفالت سینٹر میں کرونا وائرس کی اطلاعات

دادو(نامہ نگار، فیاض جعفری) کرونا وائرس کی مقامی منتقلی کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 3 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ احساس کفالت سینٹر میں رقم وصول کرنے والی خاتون میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق کی اطلاعات ملی ہیں۔ دوسری جانب تحصیل میہڑ میں خاتون سمیت 2 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق سے متعلق بازگشت چل رہی ہے۔
ایسی اطلاعات کے بعد ضلع دادو میں اب تک ظاہر ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی تعداد 15 ہوگئی ہے ایک مریض وائرس سے صحتیاب ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں