ٹھٹھہ، کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد بھی بینک میں کام جاری

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) بہارا میں واقع ایک نجی بینک کے مینجر کی کرونا وائرس کی ٹیسٹ مثبت آنے پر برانچ کے عملے نے خود کو آئسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئسولیشن میں منتقل ہونے کا فیصلہ کرنے والے بینک عملے نے کہا ہے کہ اس خطرناک صورتحال کے باوجود بھی انہیں بینک آنے کو کہا گیا ہے۔
انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں اس صورتحال میں باقی عملے کا ٹیسٹ کیے بغیر ان کو واپس کام شروع کرنے کا حکم عوام کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ سب سے پہلے بینک اور اس کے اطراف میں موجود مقامات کو جراثیم سے پاک کیا جائے۔ ہم اعلیٰ حکام سے گذارش کرتے ہیں کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور کچھ دن تک برانچ بند رکھ کر عوام اور عملے کو اس مرض سے بچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں