کرونا وائرس، سکھر میں مشتبہ مریض تڑپتا رہا

سکھر (نامہ نگار، علی کھوسو) کرونا وائرس کے خوف کے باعث سول ہسپتال میں انسانیت کت تذلیل کا واقعہ سامنے آ گیا۔ یونائیٹڈ ٹی وی کو موصول ہونے والی وڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ مریض سول ہسپتال میں زمین پر تڑپ رہا ہے لیکن کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کو کوئی ہاتھ لگانے کو بھی تیار نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق مریض پانچ گھنٹوں سے سول ہسپتال ایمرجنسی کے باہر موجود ہے لیکن ہسپتال کا عملہ مریض کے قریب آنے کو تیار ہے اور نہ ہی اہلخانہ کو مریض کے قریب آنے دیا جارہا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مریض کی کرونا وائرس کی ٹیسٹ ہوچکی ہے لیکن نتائج ابھی نہیں آئے۔ مریض کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ طبیعت خراب ہونے پر مریض کو سول ہسپتال لائے ہیں۔ کرونا وائرس کا شبہ ظاہر کرنے کے باوجود بھی مریض کو ائسولیشن وارڈ تک بھی کوئی لے جانے کے لئے تیار نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق سول ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے عملہ کے پاس حفاظتی سامان نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں