کرونا وائرس، گھوٹکی میں مقامی منتقلی سے مزید کیسز ظاہر

گھوٹکی (نامہ نگار، جعفر شیخ) کرونا وائرس کے مقامی منتقلی سے مزید 6 کیس سامنے آگئے۔ متاثر ہونے والوں میں تین مرد، دو خواتین اور ایک بچی شامل ہے۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے جبکہ ضلع بھر میں اب تک مقامی منتقلی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی خالد سلیم کے مطابق تمام افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 80 سے زائد مقامی افراد کے سیمپل لیے گئے تھے جن میں سے 6 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس سے پہلے گھوٹکی کے قرنطینہ سینٹر میں موجود 116 مریضوں میں سے 53 افراد صحتياب ہوکر گھروں کو روانہ کر دیے گئے ہیں۔ اسٹنٹے کمشنر شہاب اسلم نے 53 افراد کے گھروں کو روانگی کی تصدیق کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں