فردوس عاشق اعوان کی جگہ لیفٹیننٹ (ر) عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر

کراچی، ویب ڈیسک
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر شبلی فراز کو وزیرِ اطلاعات و نشریات مقرر کردیا جبکہ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان سے عہدہ واپس لے لیا گیا۔

فردوس عاشق اعوان کی جگہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو وزیر اعظم کا نیا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عاصم سلیم باوجوہ کو اعزازی طور پر وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کے ذریعے وفاقی کابینہ میں ہونے والی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ مل کر ایک بہترین ٹیم بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں