وزیراعظم کا وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر تعینات افسروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ


کراچی، ویب ڈیسک
وزیراعظم عمران خان نے اہم وزارتوں میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں کانوٹس لیتے ہوئے 18 اگست 2016 کےبعد بغیرمنظوری کے تعینات افسر فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پرپرنسپل سیکرٹری محمداعظم خان نے وزارتوں کوخط لکھ دیا، جس مین 18اگست 2016 کےبعدکابینہ کی منظوری کے بغیر تعیناتیوں کی تفصیل طلب کرلی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ کابینہ کااختیار حاصل کرنے والےوزراءکی منظوری سےتعینات افسران کی لسٹ اور وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں سے 30اپریل تک بھرتیوں کی بھی رپورٹ طلب کی ہے۔

مراسلے کے مطابق وزیراعظم نےرپورٹ 5 مئی کو کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں