اگر میں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے تو ثبوت قو م کے سامنے پیش کیئے جائیں: شہباز شریف


لندن (ویب ڈیسک) قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر میں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے تو الزام لگانے والے ثبوت قوم کے سامنے پیش کریں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غلط بیانی اور دروغ گوئی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، اگر میں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے تو الزام لگانے والے ثبوت قوم کے سامنے پیش کریں، ورنہ قوم جھوٹ بول کر گمراہ کرنے والوں سے حساب لے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میرے زیادہ تر ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور کچھ ٹیسٹ باقی ہیں جو جلد مکمل ہو جائیں گے، امید ہے بجٹ سیشن سے پہلے وطن میں ہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں