کراچی، ویب ڈیسک
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے سندھ حکومت کا منظور کردہ کورونا ریلیف آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ کی جانب سے کووڈ 19 آرڈیننس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، بغیرسوچے سمجھے اس قسم کی قانون سازی پہلی باردیکھ رہا ہوں۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ یہ آرڈیننس انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے، یہ قانون سازی صرف تالیاں بجوانے کے لیے ہے، اس پر عمل کرانا بہت مشکل ہے۔
یہ آرڈیننس انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے،
یہ قانون سازی صرف تالیاں بجوانے کے لیے ہے، اس پر عمل کروانا بہت مشکل ہے،
سندھ حکومت بجلی اور گیس کے بلوں میں رعایت دینے کی قانونی طور پر اہل نہیں،
سائِین سرکار نے دوسرے کے مال پر یا حیسن کہنا آصف علی زرداری سے سیکھا ہے،@PTIofficial
— Firdous Naqvi (@Fsnaqvi) April 29, 2020
ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت بجلی اورگیس کے بلوں میں رعایت دینے کی قانونی طور پراہل نہیں، سائیں سرکار (سندھ گورنمنٹ)نے دوسرے کے مال پر یا حُسین ؑ کہنا آصف علی زرداری سے سیکھا ہے۔