ملیر، ضلع میں کرونا وائرس کی تشویشناک صورتحال

ملیر (نامہ نگار منظورسولنگی) ضلع ملیر میں کرونا وائرس سے متاثرین افراد کی تعداد 230 تک پہنچ گئی ہے جس میں سے 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 39 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔ 183 آئیسولیشن سینٹر میں زیرِ علاج ہیں۔ محکمہِ صحت ملیر کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ضلع ملیر کی تحصیل بن قاسم میں کرونا کے 48کیسز سامنے آئے جن میں ریڑھی کا ایک، گلشن حدید کا ایک مریض فوت ہوا جبکہ 24مریض صحتیاب ہوئے اور 22 مریض آئیسولیشن سینٹر میں زیرِ علاج ہیں۔ لانڈھی میں 42 کرونا کے کیسز سامنے آئے جن میں ابراہیم حیدری مسلم آباد کا ایک، ابراہیم حیدری داؤد چورنگی کا ایک، ابراہیم حیدری معین آباد کا ایک، ابراہیم حیدری شفیع گوٹھ سے دو افراد، لانڈھی کے 5 افراد فوت ہوئے۔ یہاں سے 8 افراد صحتیاب ہوئے اور 29افراد زیرِ علاج ہیں۔

تحصیل مراد میمن میں کرونا کے 19 کیسز سامنے آئے جن میں سے مراد میمن جعفر طیار کا ایک مریض فوت ہوا۔ سات افراد صحتیاب ہوئے اور 11 مریض زیرِ علاج ہیں۔ تحصیل گڈاپ میں کرونا کا ایک مریض سامنے آیا۔ یہاں نہ کوئی فوت ہوا نہ صحتیاب۔ قرنطینہ سینٹر لیبر اسکوائر میں 120 کرونا کے کیس آئے اور 120 ہی زیرِ علاج ہیں ۔ ملیر میں کرونا کے کیسز اموات اور زیر علاج مریضون کی صورتحال کے بعد سول سوسائٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ سندھ کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی یا ختم کرنے کوغریب مقامی بستیوں کی آبادی کیلئے خطرناک قرار دے دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں