کوٹڈیجی، کرونا وائرس کا ایک کیس ظاہر، انتظامیہ غائب

کوٹڈیجی (نامہ نگار، فضل محمد بگٹی) نواحی گاؤں رند حاجانہ میں کرونا وائرس کے ایک کیس ظاہر ہونے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل عاشق حسین حاجانو کراچی سے بذریعہ کار اپنے گاؤں پہنطا تھا۔ طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹر نے کرونا وائرس کی علامات کی بنا پر تشخیص کا مسورہ دیا۔ تشخیص کروانے پر کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آگئی۔ مریض کو قرنطینہ کرنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیئے گئے۔ 22 سالا نوجوان عاشق حسین حاجانو تاحال اپنے گاؤں میں واقع اپنے ہی گھر پر موجود ہے جس کے باعث پورے گاؤں میں خوف و حراس کا منظر ہے۔ دوسری جانب لاک ڈاؤن کے باوجود بھی کوٹ بنگلو اور کوٹڈیجی کی تمام تر دکانیں اور کاروباری مراکز کھلی ہوئی ہیں۔ ایس ایچ او کوٹڈیجی سے رابطہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ دکانداروں کو حکومت کی جانب سے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں