پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے 30 روپے تک کمی کردی گئی۔

کراچی، ویب ڈیسک

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے 30 روپے تک کمی کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27 روپے 15پیسے کمی کے بعد80 روپے 10 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں سب سے زیادہ  30.01روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 47روپے44 پیسے ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 15 روپے کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 47روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات (یکم مئی) 12 بجے سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں