کراچی، ویب ڈیسک
قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ‘میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔’
انہوں نے پوری قوم سے احتیاط کرنے اور ان کی صحتیابی کی دعا کی درخواست کی۔
میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں۔
دعا کی درخواست ہے۔— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) April 30, 2020