نادرا دفاتر 4 مئی سے کھولنے کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک) نادرا کی جانب سے ملک بھر میں 4 مئی سے دفاتر کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آپریشنز کے دفتر سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بند کیے گئے نادرا کے دفاتر 4 مئی سے کھولے جائیں گے۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں وبائی صورتحال کے باوجود دفاتر کھولنے کے لئے قوائد و ضوابط طے کیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو نادرا کے دفاتر کھولنے کی تجویز پیش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نادرا دفاتر بند ہونے کے باعث کرونا وائرس کے دوران ملک بھر میں جاری امدادی سرگرمیوں مشکلات کا سامنہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں