کرونا وائرس، شعبہِ طب کے متاثرین میں 75 فیصد اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے شعبہِ طب کے علمہ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 216 ڈاکٹرز، 67 نرسز سمیت دیگر عملے کے 161 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 204 افراد قرنطینہ میں ہیں، 138 افراد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں جبکہ 94 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ملک بھر میں کرونا وائرس کا شکار شعبہِ طب میں کام کرنے والے افراد کی مجمعوی تعداد 444 ہو گئی ہے۔ ایک ہفتہ قبل 23 اپریل کو جاری کردہ اسی رپورٹ میں شامل تعداد کے بنسبت اس ہفتہ جاری ہونے والی رپورٹ میں 75 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں