کرونا وائرس، افغانستان میں سنگین بحران کا خدشہ

کراچی (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے باعث افغانستان میں بدترین بحران کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ امریکی کانگریس کو پیش کی جانے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث افغانستان میں خطرناک حالات جنم لے سکتی ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگی حالات، کمزور نظامِ صحت، خوراک کی کمی اور ایسے بیشتر مسائل کی بنا پر افغانستان کی حالات پہلے سے ہی مشکلات سے دوچار تھیں تاہم بارڈر کی بندش اور وبائی صورتحال کے باعث حالات مزید خراب ہوئی ہیں جس کے باعث مستقبل میں کسی بھی قسم کے سنگین بحران کا خدشہ موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں