کرونا وائرس، روسی وزیرِ اعظم میں وائرس کی تصدیق

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح روس میں بھی کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے۔ روس کے کرائسز رسپونس سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں سات ہزار نو سو 33 کیسز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں اب تک کرونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 431 ہو گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 96 اموات کے اضافے کے بعد اب تک ایک ہزار ایک سو 69 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ روس کے وزیرِ اعظم میخائل مشسٹن بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں