کرونا وائرس، چین میں تفتیش کا عمل شروع ہو گیا؟

کراچی (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ برائے صحت نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر چین کی جانب سے کرونا وائرس کی وجوہات کی تفتیش میں ساتھ دینے کا کہا گیا تو ادارہ اپنے بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم کے ہمراہ چین میں اس عمل کا حصہ بن سکتا ہے۔ عاملی ادارہ برائے صحت کے ترجمان طارق جیسروک نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو ای میل کے ذریعے بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی چین میں کرونا وائرس کی وجوہات سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے اور اس بات جا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے کہ وائرس کا تعلق کسی جانور سے ہے یا نہیں لیکن اگر چین عالمی ادارہ برائے صحت کو اس تفتیش میں شامل کرنے کی پیشکش کرے گا تو اس تفتیش میں حصہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں