کرونا وائرس، اسپین میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

کراچی (ویب ڈیسک) اسپین میں کرونا وائرس کے باعث اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ اسپینی وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ ایک روز کے دوران کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے مزید 281 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار آٹھ سو 24 ہو گئی ہے۔ ملک میں اب تک کرونا وائرس کے دو لاکھ 5 ہزار 216 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں