کراچی،ویب ڈیسک
وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں کو اسلامی تاریخ پر مبنی کتاب پڑھنے کی تجویز کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ کتاب اسلامی تہذیب کے اپنے وقت کے سب سے عظیم ہونے اور اس کے زوال میں چھپے عوامل کی بہترین اور مختصر تاریخ پر مبنی ہے۔
بندشوں (لاک ڈاؤن) کےموسم میں ہمارے نوجوانوں کےمطالعےکیلئےایک لاجواب انتخاب۔ یہ کتاب ان تاریخی عوامل کا نہایت خوبصورت مگر مختصر مجموعہ ہے جنہوں نے تمدنِ اسلامی کو اپنے دور کی عظیم ترین تہذیب کی شکل دی اوران عوامل سےپردہ اٹھاتی ہے جو اسکے زوال کی وجہ بنے۔
pic.twitter.com/XdTSLFmIjj— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 1, 2020